دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں کرشمہ کپور کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ سے اچانک جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کرشمہ کپور ممبئی میں دلجیت دوسانجھ کے ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دوستوں کے ساتھ گلوکار کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا اور ان کے گانوں پر رقص بھی کیا۔

تاہم کنسرٹ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں اداکارہ کو اچانک وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران مداح ان کے گرد جمع تھے اور ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

ویڈیو میں کرشمہ ایک موقع پر اپنے ساتھ موجود شخص کے پیچھے بھی جاتی دکھائی دیتی ہیں اور دور سے ویڈیو بنانے والے ایک شخص کے فون کی جانب اشارہ کرتی نظر آتی ہیں۔

تاہم اداکارہ کے اچانک وہاں سے جانے کی اصل وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

دلجیت دوسانجھ کے اس کنسرٹ میں کئی دیگر بالی ووڈ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اداکارہ سنیا ملہوترا نے اسٹیج پر گلوکار کے ساتھ اچانک رقص کرکے محفل کو مزید دلچسپ بنا دیا، جبکہ دیشا پٹانی، رشہ تھاڈانی، جیسمن بھسین اور سوزین خان بھی کنسرٹ میں موجود تھیں۔

Related posts