امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کو ابھی صرف 100 دن ہی گزرے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی، امریکی عوام میں مایوسی بڑھنے لگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 100 دنوں میں کم ہو کر 41 فیصد رہ گئی جو 3 ہفتے پہلے 43 فیصد تھی۔
سروے کے مطابق ایسی کمی ایسی کمی 7 دہائیوں میں کسی صدر کی نہیں ہوئی، امریکی سمجھتے ہیں ٹرمپ کی پالیسیاں منفی ہیں اورصدر ٹرمپ الیکشن میں کیے وعدے پر بھی پورے نہ کرسکے۔
سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کی مخالفت کی۔
سروے میں 59 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ سروے میں شامل 75 فیصد افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔ سروے میں 53 فیصد ٹرمپ کے حامی بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔