بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول کو اجے دیوگن کے والد نے انتہائی کریہہ مشورہ دیا تھا جس کے بارے میں انہوں نے اہم انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار اجے دیوگن کے والد نے ایک مرتبہ انہیں خود کی مائع غلاظت پینے کا مشورہ دیا تھا جو میرے بہت کام آیا تھا۔
بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار پریش راول نے اپنی بیماری سے صحتیابی کے سفر سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا کہ وہ ممبئی کے نانواتی میکس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں زید علاج تھے۔ اس دوران، ویرو دیوگن، اداکار اجے دیوگن کے والد ان سے ملنے آئے اور انہیں ایک غیر معمولی مشورہ دیا۔
’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں
پریش راول کے مطابق ویرو دیوگن نے انہیں تجویز دی کہ بیماری سے صحتیاب ہونے کے لیے دن کا پہلا پیشاب پینا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دورانِ علاج شراب، سرخ گوشت اور سگریٹ نوشی سے بچنے کا بھی مشورہ دیا۔
اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے پھر فیصلہ کیا کہ اگر مجھے اپنا ہی غیلظ مائع پینا ہے تو میں اسے ایک دفعہ میں نہیں پیوں گا، میں اسے شراب کی طرح گھونٹ گھونٹ پیوں گا۔
ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فلم سے آوٹ، پاکستانی مداح خوش؟
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس مشورے پر 15 دن تک عمل کیا اور جب ڈاکٹر نے ان کی ایکس رپورٹ کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے۔ ڈاکٹر نے پوچھا کہ یہ علاج اتنا تیز کیسے ممکن ہوا، کیونکہ ایکس رے میں ایک سفید لائن ظاہر ہو گئی تھی۔
پریش راول کا کہنا تھا کہ مجھے 2 سے ڈھائی ماہ تک اسپتال میں رہنا تھا لیکن میں صرف ڈیڑھ ماہ میں ہی ڈسچارج ہو گیا۔ اداکار نے اس نتائج کو ”جادو“ سے تشبیہ دی۔
واضح رہے پریش راول آخری بار ’دی اسٹوری ٹیلر‘ میں نظر آئے تھے، جس میں انہوں نے ترینی بندیوپادھیائے کا کردار نبھایا تھا۔