دہشت گردی کی کوشش ناکام ، پولیس کی بر وقت کارروائی ،حملہ آور فرار

0 minutes, 0 seconds Read

بنوں کے علاقے بکاخیل میں پولیس نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ پولیس کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں دو درجن سے زائد دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر تھرمل کیمروں کی مدد سے نظر رکھی گئی اور بروقت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔

بنوں اور لکی مروت میں بیک وقت 6 مختلف مقامات پر پولیس پرحملے، دہشت گردوں نے پولیس تھانوں اور پولیس چوکی پر حملے کیے

پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ پولیس کی مستعدی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

Similar Posts