پشاور کے گورنمنٹ کالج کے باہر طلبہ نے امتحان کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا، طلبہ نے پرچہ دینے کے بعد پاکٹ گائیڈز اور پرچہ ہوا میں اڑا کر ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ کا واقعہ کالج کے باہر پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل وین بھی موجود تھی، مگر پولیس فائرنگ کرنے والے طلبہ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔**
شہریوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ طلبہ کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ عوام کے لیے خوف کا باعث بن گیا ہے اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پولیس اس طرح کی صورتحال کو روکنے میں کیوں ناکام رہی۔