بین الاقوامی کیریئر بنانے کی امید رکھنے والے بہت سے پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ملازمت کی پیشکش کو حاصل کرنا مشکل لگتا ہے۔ تاہم، اب کئی ممالک ایسے ہیں جو ’جاب سیکر ویزا‘ فراہم کر رہے ہیں، جس کے تحت آپ بغیر کسی اسپانسر یا پیشگی نوکری کے، عارضی طور پر وہاں رہ کر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں۔
کچھ ممالک جن میں جرمنی، آسٹریا، سویڈن، متحدہ عرب امارات، پرتگال، اسپین اور ڈنمارک ، وہ ممالک ہیں جو سال 2025 میں پاکستانیوں کے لیے جاب سیکر ویزے پیش کر رہے ہیں۔
جاب سیکر ویزا کیا ہے؟
جاب سیکر ویزا ایک عارضی رہائشی اجازت نامہ ہوتا ہے جو افراد کو کسی ملک میں داخل ہونے اور مخصوص مدت تک رہ کر ملازمت تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ نوکری ملنے کے بعد عموماً ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
پاکستانی بنا ویزا کے قطر کیسے جا سکتے ہیں، شرائط کیا ہیں؟
1- جرمنی
جرمنی جاب سیکر ویزے کی مدت 6 ماہ ہے اور اس کے لئے عمر کی حد کم از کم 18 سال سے زیادہ لازمی ہے، اسکے ساتھ ہی اپنی فیلڈ کا جس فیلڈ میں آپ ملازمت چاہتے ہیں اس کا کم از کم 5 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
اسپانسر لیٹر کے ساتھ آپ کی مالی حیثیت کے ثبوت کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں پانچ ہزار چھ سو چار یورو جوکہ پاکستانی تقریبا 18 لاکھ روپے آپ کے اکاؤنٹ میں ہونا لازمی ہیں۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، رہائش کا ثبوت، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، آپ کا پورٹ فولیو یا سی وی، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ۔
2- آسٹریا
آسٹریا جاب سیکر ویزا بہت اعلیٰ قابلیت کے حامل افراد کے لیے ہے۔ اور آسٹریا کے 100 پوائنٹ سسٹم میں کم از کم 70 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، رہائش کا ثبوت، مالی ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور تحقیقی کامیابیوں کے ثبوت ہونا ضروری ہیں۔
3- سویڈن
سویڈن میں جاب سیکر ویزا بہت اعلیٰ قابلیت کے حامل افراد کے لیے ہے، سویڈن رہائشی اجازت نامہ ہونا، ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری مکمل شدہ، اور آسٹریا کے 100 پوائنٹ سسٹم میں کم از کم 70 پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس ویزے کی مدت 3 سے 9 ماہ ہوگی۔
ضروری دستاویزات میں، پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی خود کفالت کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس، شناختی کارڈ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور دیگر ضروری ثبوت ہونا ضروری ہیں۔
4- متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
یو اے ای جاب سیکر ویزا کی مدت 60، 90 یا 120 دن ہے، اور ماہراور قابل اشخاص یعنی منیجرز، ایگزیکٹوز، ٹیکنیکل شعبہ جات کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ اسکے علاوہ گزشتہ دو برس میں دنیا کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔
ضروری دستاویزات میں، درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تصدیق شدہ ڈگری اور سرٹیفکیٹس ہونا لازمی ہیں۔
تین سوال اور امریکی ویزا 40 سکینڈ میں مسترد
5- پرتگال
پرتگال میں جاب سیکر ویزے کی مدت 120 دن یا مزید توسیع 60 دن کی ممکن ہے۔ پرتگال کے ویزے کے لئے مکمل معلومات کے لیے پرتگال کے سفارتی پورٹل سے آپ مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ضروری دستاویزات میں،ویزا داخلہ فارم کے ساتھ درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، تعلیمی اسناد، مالی خود کفالت کا ثبوت، سفری ہیلتھ انشورنس،کریمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہیں۔
6- اسپین
اسپین کے لئے اسپین رہائشی اجازت نامہ برائے ملازمت یا کاروباری آغازکا لیٹر ہونا لازمی ہے۔ اسپین ویزے کی مدت 12 سے 24 ماہ ہے۔ اسکے ساتھ ہی آپ نے اسپین میں اعلیٰ تعلیم مکمل کی ہو یا یورپی تعلیمی معیار (لیول 6 یا اس سے زیادہ) پر ڈگری حاصل کی ہو۔
ضروری دستاویزات میں،ویزا داخلہ فارم کے ساتھ درست پاسپورٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، اسپین کی تعلیمی اسناد، مالی استحکام کا ثبوت، ہیلتھ انشورنس کا ثبوت،اور مکمل شدہ EX01 فارم ہونا ضروری ہیں۔
7- ڈنمارک
ڈنمارک جاب سیکر ویزے کے لئے ڈنمارک جاب سیکر ویزہ پرمٹ ہونا چاہیے، ڈنمارک ویزے کی مدت 6 ماہ ہے۔
موجودہ ملازمت چھوٹنے کی صورت میں (دو دن کے اندر درخواست دینا لازم) ہے، یا ڈنمارک میں پی ایچ ڈی یا اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ضروری دستاویزات میں درست پاسپوٹ، ویزا فیس کی ادائیگی کا ثبوت، ملازمت سے برطرفی کا خط (ملازمین کے لیے)، بایومیٹرک ڈیٹا (فنگر پرنٹس اور تصویر) ہونا لازمی ہیں۔
جاب سیکر ویزے قانونی طریقے سے بیرون ملک ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین راستہ فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی گریجویٹس، ہنر مند کارکنان اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، ضروری دستاویزات مکمل طور پر تیار کریں اور ہر ملک کے تازہ ترین امیگریشن قوانین کو سرکاری ویب سائٹس سے چیک کریں۔