بھارت میں پاکستانی شہریوں کے لیے ملک چھوڑنے کے احکامات کے باوجود غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم سیما حیدر کو تاحال پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔ سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر اپنے چار بچوں کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
سیما حیدر گزشتہ دو سال سے بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کی واپسی کے لیے پاکستانی حکومت یا بھارتی حکام کی جانب سے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
بھارت چھوڑنے کا حکم ملنے کے بعد سیما حیدر کے انتہا پسند مودی اور یوگی کے ترلے
سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت سب کو واپس بھیج رہا ہے میرے بچوں کو کب بھیجا جائے گا؟
بھارت سے پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم سیما حیدر کا کیا بنے گا وکیل کا بیان
سیما حیدر کی واپسی کے معاملے میں بھارتی حکومت کی عدم دلچسپی نے ان کے خاندان میں تشویش اور مایوسی پیدا کر دی ہے اور غلام حیدر اپنے بچوں کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔