پولیس کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود میں لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی مسجد کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جس کی شناخت احسان خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور بھتے کی پرچی برآمد ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں ریڑھی روڈ چڑھائی کے مقام پر پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔