کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تنازعے کی ایف آئی آر درج کرانے وکلاء کی بڑی تعداد ڈیفنس پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
ڈیفنس میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تنازع کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے وکلاء کی بڑی تعداد ڈیفنس پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
پولیس زرائع کے مطابق وکلاء ایس ایچ او ڈیفنس کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں اس موقع پر وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اورنعرے بازی کی۔
ایف آئی آر نہ ہونے پر وکلاء نے ڈیفنس موڑ بند کرکے احتجاج شروع کردیا، وکلا کی بڑی تعداد موجود، احتجاج کے باعث ٹریفک کی متاثر ہوئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی لاء کالج کے طلباء اور وکلاء کا پولیس سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وکلاء نے ڈیفنس تھانے میں احتجاج کے دروان توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔
ایس ایس پی سائوتھ نے کے مطابق وکلا مقدمہ اندراج کے لئے عدالتی حکم ساتھ لائے ہیں۔ تاہم پولیس کو تاحال معزز عدالت سے باضابطہ حکمنامہ موصول نہیں ہوا ہے۔
ایس ایس پی سائوتھ نے کہا کہ چند روز قبل تھانہ میں جھگڑے پر وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، آج وکلا پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں۔
ایس ایس پی سائوتھ نے بتایا کہ کورٹ آرڈر کی کاپی لائے ہیں ہمیں آفیشل آرڈر نہیں ملے۔