کراچی کے قریب کھلے سمندر میں لاپتہ دو کمسن ماہی گیروں کا ایک ہفتے بعد بھی سراغ نہ مل سکا، لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری سے لاپتا دو کمسن ماہی گیروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا، 24اپریل کو شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی کشتی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا۔
حملہ آوروں نے کشتی میں موجود شکار چھینا اوراس دوران ماہی گیروں اور ملزمان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، کشتی میں سوار دو افراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کرجان بچائی۔ غلام قادر اور حاکم اس واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں.
ادھر لاپتا حیدر کے ماموں کا کہنا ہے کہ سمندر میں کشتیوں پر اس طرح کے حملے معمول ہیں، متاثرہ خاندان کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے، تاہم اب تک واقعہ کا مقدمہ تک درج نہ ہوسکا۔