گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور ٹھنڈک کےلئے 6 قدرتی کچی غذائیں

0 minutes, 0 seconds Read

جب سورج کی تپش معمول سے زیادہ محسوس ہونے لگے، اور آپ کی قمیض پسینے سے چپک جائے، تو ہوا بھی گرم سوپ کی طرح محسوس ہونے لگے، تب آپ کو متلی اور چکر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

گرمیوں کا موسم خاصا کٹھن ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ یہ اور بھی تکلیف دہ، اور بعض اوقات خطرناک ہو جاتا ہے۔ ہیٹ اسٹروک جیسے سنگین مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ تو آپ ایسے حالات سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

یقینا، پورا دن اے سی میں بیٹھنا ایک مستقل حل نہیں ہو سکتا۔ یہی وہ وقت ہے جب آپ کی خوراک اہمیت اختیار کرتی ہے۔ ہائیڈریشن تو ضروری ہے ہی، مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ قدرتی اور مزیدار غذائیں ہیں جو آپ کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں۔

فکر نہ کریں، ان غذاؤں کو تیار کرنے کے لیے آپ کو باورچی خانے میں گھنٹوں صرف کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ انہیں خام حالت میں کھا سکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ غذائیں کون سی ہیں۔

سائنس نے اُبلا انڈہ چھیلنے کا صحیح طریقہ بتا دیا

کچی غذا کھانے کے فوائد

کھانا پکانے کی جھنجھٹ سے بچاؤ

گرم موسم میں کھانا پکانے کی مشقت سے بچنے کے لیے کچا کھانا بہترین انتخاب ہے۔ یہ آپ کا وقت بچاتا ہے اور آپ کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

غذائیت کا مکمل حصول

کچا کھانا پکانے کی نسبت زیادہ وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتا ہے، جو آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

بنا محنت وزن گھٹانا ہے؟ تربوز کے شربت میں یہ ایک چیز شامل کرلیں

بہتر ہائیڈریشن

کچے کھانے میں زیادہ پانی ہوتا ہے، جو آپ کو اندر سے ہائیڈریٹڈ رکھتا ہے، خاص طور پر گرمی میں۔

بلڈ شوگر کا بہتر انتظام

کچے کھانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں، اور مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

وہ کچی غذائیں جو آپ کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھتی ہیں

کھیرا

کھیرا تقریباً 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ پوٹاشیم اور سلیکا سے بھی بھرپور ہے۔

کھیرا دھو کر چھلکا اُتاریں اور نمک یا چاٹ مسالے کے ساتھ کھائیں یا اسے سلاد اور رائتہ میں شامل کریں۔

تربوز

تربوز میں 90فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ جسم کے پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ یہ میگنیشیم، پوٹاشیم، اور لائکوپین سے بھی بھرپور ہے، جو آپ کی جلد کو سورج کے اثرات سے بچاتا ہے۔

تربوز کو ٹکڑوں میں کاٹ کر کھائیں یا اسے فروٹ چاٹ یا سلاد میں شامل کریں۔

آم

آم وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، جو گرمی میں تازگی فراہم کرتا ہے۔

پکے ہوئے آموں کو جیسے ہیں کھائیں یا سبز آم پر نمک اور لال مرچ چھڑک کر کھائیں۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی قدرتی الیکٹرولائٹ ہے جو جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے اور میگنیشیم، پوٹاشیم اور سوڈیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

پودینہ اور دھنیا

یہ جڑی بوٹیاں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہیں اور جسم کو قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔

پودینہ اور دھنیا کو لسی، رائتہ، یا سلاد میں شامل کریں یا ان سے ہری چٹنی بنائیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں پانی، پوٹاشیم اور لائکوپین ہوتا ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے اور سورج کی تیز گرمی سے جلد کو بچاتا ہے۔

کچے ٹماٹر کو کھائیں یا انہیں سلاد میں شامل کریں۔

Similar Posts