نیب کورٹ اسلام آباد نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔
نیب کورٹ کے جج محمد علی وڑائچ نے کارکے شپ ریفرنس، بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس اور شرقپور پاور ریفرنس پر فیصلے سنائے ہیں۔
کارکے شپ ریفرنس: عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ اس ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور ترک کمپنی کارکے نے پاکستان کے خلاف 200 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، تاہم حکومتی مداخلت کے بعد ہرجانہ معاف کر دیا گیا۔
بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ: عدالت نے اس ریفرنس میں سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔
شرقپور پاور ریفرنس: عدالت نے اس ریفرنس میں بھی تمام ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔
ان فیصلوں سے ملزمان کو بڑی ریلیف ملی ہے اور اس کے بعد ان ریفرنسز کے حوالے سے مزید کارروائی کا امکان نہیں رہا۔