بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج وکلاء اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی، ملاقات سے روکنے پر کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019 کا مؤقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔

عمران خان کہہ چکے بھارتی جارحیت پر سوچا نہیں سیدھا جواب دیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کے لیے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ اُن کا غضہ ہوسکتا ہے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان سے جیل میں فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

Similar Posts