بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0 minutes, 0 seconds Read

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کووفاقی حکومت کی دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام سے 4 کلومیٹر آگے آنے پر دائر کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا کرنے پر جواب مانگا تھا۔

عدالت نے حکومتی وکیل کو کیس غیر موثر ہونے کی آبزرویشن دیتے ہوئے ہدایات لینے کا حکم دیا تھا بانی تحریک انصاف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔

عدالت نے 2022 میں لانگ مارچ کیلئے جی نائن ایچ نائن گرائونڈ کا مقام مختص کرنے کا حکم دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26مئی 2022 کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا۔

Similar Posts