میرا بڑا بھائی ہیرو نہیں ولن ہے، دانش نوازکا یاسر نواز پر دلچسپ تبصرہ

0 minutes, 0 seconds Read

دانش نواز نے یاسر نواز کے چھوٹے بھائی ہونے پر اپنا مزاحیہ تجزیہ پیش کیا۔

دانش نواز ایک باصلاحیت پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور میزبان ہیں۔ انہوں نے ایک اداکار کے طور پر متعدد ہٹ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا ہے اور اب وہ ایک کامیاب ہدایت کار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل

بطور ڈائریکٹر ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کشف، عشق تماشا، خاص، چپکے چپکے، چاند تارا اور دیگر شامل ہیں۔ ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’جفا“ کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔ دانش نواز یاسر نواز کے بھائی ہیں، اور وہ اس وقت ان کے ساتھ آنے والی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہے ہیں۔

دانش نواز حال ہی میں ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئے۔ شو کے دوران، ڈائریکٹر نے یاسر نواز کے چھوٹے بھائی ہونے پر اپنا مزاحیہ تجزیہ شیئر کیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے دانش نواز نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کواپنے ڈرامے میں ولن کے طور پر کاسٹ کیا ہے۔ وہ بہت سے لوگوں کے لیے ہیرو ہو سکتا ہے، لیکن میری رائے میں، وہ ولن ہے۔ بڑے بھائی اپنے چھوٹے بھائیوں کے ولن ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سوچ کر بڑا ہوا کہ میں اپنے بڑے بھائی یاسر کا صرف ایک (چھوٹا) مددگار ہوں اور بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرا نام دراصل دانش نواز تھا۔

دانشنواز نے شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ، میرے ذہن میں، میں گھر کا سب سے چھوٹا بچہ تھا جو اپنے بڑے بھائی کے حکم کی تعمیل کرتا تھا۔ مجھے عزت تب ملی جب میں نے کمانا شروع کیا۔ اگرچہ میں نے یاسر کے ساتھ کمانا شروع کیا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ہم کتنا کما رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ ایک عظیم بھائی ہے جو آپ کی توہین اس وقت کرتا ہے جب آپ کو اس کی توقع کم سے کم ہوتی ہے، اور آپ سب جانتے ہیں کہ میں بہت معصوم انسان ہوں۔

Similar Posts