کراچی: بیٹے کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں عید کے تیسرے روز پیش آنے والے دل دہلا دینے والے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت قاسم عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم قاسم ہلاک ہوگیا ۔ ملزم نے چند روز قبل شہری عامر سلطان کو اس کے 8 سالہ بیٹے کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کمسن بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا

مقتول عامر سلطان کے بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب عامر سلطان اپنی فیملی کے ہمراہ حیدرآباد جانے کے لیے نکلے تھے۔ پونے دو بجے وہ گاڑی سے اترا اور پانی چیک کرنے لگا تو اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے ان پر حملہ کیا۔

ایک موٹر سائیکل سوار کچھ فاصلے پر کھڑا رہا جبکہ دو مسلح افراد نے عامر سلطان سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ایک ملزم سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس کے دوران دوسرے ملزم نے فائرنگ کر دی، جس سے عامر سلطان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزمان مقتول کا موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔

کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو بچوں کے سامنے قتل کرنے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم عرف مانی کو ٹریس کیا گیا، جو پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارا گیا۔

واقعے نے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی تھی، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے نے شدید ردعمل کو جنم دیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Similar Posts