بھارتی میڈیا کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے ممکنہ بائیکاٹ کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دے دیا۔
بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایونٹ کے بائیکاٹ کا کوئی امکان زیر غور ہے۔ بھارتی بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس وقت بی سی سی آئی کی تمام تر توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور آنے والی انگلینڈ سیریز پر مرکوز ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
کیا آئی پی ایل نہ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو جرمانہ ہوگا؟
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گا، تاہم بی سی سی آئی کے تازہ مؤقف نے ان قیاس آرائیوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی مالی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز پاک-بھارت ٹاکرا ہوتا ہے، جسے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ 2024 میں بھارت ہی کے ”سونی پکچرز نیٹ ورکس“ نے ایشیا کپ کے میڈیا حقوق 170 ملین ڈالر میں حاصل کیے تھے۔ لیکن اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا یا اسے منسوخ کرتا ہے تو اس ڈیل پر بھی اثر پڑے گا۔
گاڑی پر اسکریچ آنے پر روہت شرما نے اپنے چھوٹے بھائی کو سرعام ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل
2023 کے ایشیا کپ میں پاکستان نے فراخدلی دکھاتے ہوئے ایک ”ہائبرڈ ماڈل“ کو قبول کیا تھا جس کے تحت کچھ میچز سری لنکا میں کروائے گئے، لیکن بھارت نے تب بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا۔ اب ایک بار پھر بھارتی بورڈ کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کھیل کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے سے باز نہیں آتا۔
پاکستانی شائقین اور کرکٹ ماہرین نے کا کہنا ہے کہ اگر بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ بھارت محض ایک بزدل کرکٹ دشمن ریاست ہے، جو میدان سے پہلے ہی شکست تسلیم کر چکی ہے۔