پاک بھارت تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دفاعی عہدیداروں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں تعینات ملٹری، فضائی اور نیول ایڈوائزرز نے بھارتی حکومت کے حکم پر نئی دہلی چھوڑ دی ہے اور بذریعہ ہوائی جہاز وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
بھارتی حکومت نے تینوں پاکستانی دفاعی عہدیداروں کو ”ناپسندیدہ افراد“ (Persona Non Grata) قرار دے کر ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ جواباً پاکستان نے بھی اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے دفاعی حکام کو بےدخل کر دیا، جنہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان چھوڑ دیا ہے۔
پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار
سفارتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ہائی کمیشنز میں عملے کی مجموعی تعداد محدود ہو کر صرف 30 رہ گئی ہے۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر موجود تناؤ کی شدت کو مزید ظاہر کرتی ہے۔
دفاعی عہدیداروں کی واپسی معمولی قدم نہیں بلکہ ایک سنجیدہ سفارتی اشارہ ہے، جو مستقبل میں سفارتی روابط کی نوعیت اور سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔
مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اور فضائی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔