پی اے سی اجلاس: ساڑھے 7 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

0 minutes, 0 seconds Read

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں ساڑھے سات ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، جس پر کمیٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق سینٹرل کاٹن کمیٹی نے 195 ملز مالکان سے کاٹن سیس کی مد میں 3 ارب 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرنی ہے۔

سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس معاملے پر ایپٹما اور پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ملز مالکان کو ریکوری کے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ملز مالکان نے واجبات کی ادائیگی کے لیے معاہدے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے شریک حیات کو 89 ملین کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 30 جون تک ریکوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Similar Posts