لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

0 minutes, 0 seconds Read

موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی مقرر کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقرری قومی سلامتی کے موجودہ چیلنجز کے پیشِ نظر کی گئی ہے تاکہ پالیسی سازی اور سیکیورٹی معاملات میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ایک سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں، جنہوں نے مختلف اعلیٰ فوجی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تقرری سے قومی سلامتی کے ادارے کی فعالیت میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Similar Posts