خیبر پختونخوا میں 4 ماہ کے دوران 259 دہشتگردی کے واقعات، 144 دہشتگرد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوری سے اپریل 2025 تک صوبے میں دہشت گردی کے 259 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 1,107 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا،جن میں سے 144 کو مختلف آپریشنز کے دوران ہلاک جبکہ 86 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران شمالی وزیرستان دہشت گردی کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں 52 واقعات پیش آئے۔

کرم میں سب سے زیادہ گرفتاریاں ہوئیں، جہاں 70 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 67 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اب بھی 877 دہشت گرد مفرور ہیں، جن کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹانک میں 95 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا جن میں سے 14 ہلاک کیے گئے، جبکہ باجوڑ میں نامزد تمام دہشت گرد تاحال مفرور ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Similar Posts