ناظم آباد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے دو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔ منگھو پیر روڈ جمشید پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ شہری زخمی ہوگیا، عوام نے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر میں مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ زخمی ڈاکووں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں، کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ جمشید پیٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ شہری زخمی ہو گیا، عوام نے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عوام کے تشدد سے زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ سے چھتیس سالہ شہری عبد الرحمان زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں شہر میں امن و امان کے قیام تک جاری رہیں گی۔

دیگر واقعات میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی پٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پاکستان چوک اردو بازار میں چور چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل چرا کر لے گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گزشتہ روز دن دہاڑے نامعلوم ملزمان گلستان جوہر رابعہ سٹی کے پاس شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے پہلے شہری کا تعاقب کیا اور اس کے بعد واردات کی۔

پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روز پیش آئی اطلاع ہونے پر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب پاکستان چوک اردو بازار میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آئی جس میں ملزم نے چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل چرائی اور پیدل ہی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگیا۔

Similar Posts