ایل او سی کشیدہ صورتحال، خیبرپختونخوا کے شہروں میں سائرن کی ہنگامی تنصیب

0 minutes, 0 seconds Read

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں شہریوں کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ نے ہنگامی بنیادوں پر انتباہی نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 جدید الیکٹرک سائرن خرید کر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس کنٹرولرز کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں وارننگ سسٹم کی افادیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان سائرنز کو دشمن کے فضائی حملے یا کسی بھی تباہ کن صورتحال سے پہلے وارننگ دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ عوام کو بروقت محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا سکے۔

بھارت اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق

مراسلے میں تمام سول ڈیفنس افسران کو سائرنز کی تنصیب کے مقامات کی درست نشاندہی، مسلسل نگرانی اور ان کی فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ سائرن خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں جن میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ملاکنڈ، دیر لوئر، چترال، کرم، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، ہری پور، مانسہرہ، ہنگو، مہمند، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت، خیبر، بٹگرام، ٹانک، اورکزئی، جنوبی و شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرے، امریکی وزیر خارجہ کے دونوں ممالک سے رابطے

سول ڈیفنس حکام کے مطابق یہ سائرن نظام شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کرنے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Similar Posts