چین دنیا بھر میں استعمال شدہ کوکنگ آئل (UCO) کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، جو اسے حیاتیاتی ایندھن خاص طور پر ”سسٹین ایبل ایوی ایشن فیول“ (پائیدار فضائی ایندھن) کی تیاری کے لیے فروخت کرتا ہے۔ 2024 میں چین نے ریکارڈ 3 ملین میٹرک استعمال شدہ کوکنگ آئل برآمد کیا، جس کی مالیت 2.64 ارب ڈالر رہی۔
امریکہ چین سے استعمال شدہ کوکنگ آئل کا سب سے بڑا خریدار تھا، مگر اب 125 فیصد درآمدی ٹیکس کے باعث یہ تجارت ختم ہو رہی ہے۔
اس پابندی کے بعد چین اپنی برآمدات یورپ، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور بھارت کی جانب موڑ رہا ہے، جہاں پائیدار فضائی ایندھن کے کئی نئے پلانٹس قائم ہو چکے ہیں۔
یورپی یونین میں پائیدار فضائی ایندھن کے استعمال کی قانونی شرط اور ایشیا میں پائیدار فضائی ایندھن پلانٹس کے قیام نے چین کے لیے متبادل منڈیاں کھول دی ہیں۔
دوسری جانب چین میں خود بھی پائیدار فضائی ایندھن کے کئی نئے منصوبے شروع ہو چکے ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر استعمال شدہ کوکنگ آئل کی کھپت بڑھ رہی ہے۔
چین اب نہ صرف برآمدات جاری رکھے گا بلکہ اندرونِ ملک صاف ایندھن کی پیداوار کے لیے بھی استعمال شدہ تیل کا استعمال تیزی سے بڑھائے گا۔