بالی وُڈ کے معروف اداکار عامر خان نے ذہنی صحت سے متعلق ایک جذباتی گفتگو میں عامر خان نے بیٹی ایرا کے ساتھ ماضی کی دوری، طلاق کے اثرات اور والد کے طور پر اپنے احساسِ جرم کا کھل کر اعتراف کیا۔
عامر خان اور ان کی بیٹی ایرا خان نے حال ہی میں ایرا کی ذہنی صحت سے متعلق فاؤنڈیشن ”اگاتسو“ میں ایک مشترکہ انٹرویو دیا، جو باپ بیٹی کے رشتے کی پیچیدگیوں، جذباتی سچائیوں اور وقت کے پرانے زخموں کو سامنے لانے والا لمحہ ثابت ہوا۔
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
عامر خان، جنہیں فلمی دنیا میں ”پرفیکشنسٹ“ کہا جاتا ہے، اس انٹرویو میں ایک باپ کے طور پر خود پر تنقید کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا:
”میں اپنی فلموں میں اتنا کھو گیا تھا کہ یہ تک نہ سمجھ پایا کہ بیٹی ایرا کب بڑی ہو گئی۔ 35 سال بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اُس کے بچپن کا حصہ نہیں بن سکا، اور یہی سب سے بڑی کمی ہے میری زندگی میں۔“
جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ، مجھے شدید جرم کا احساس ہوا اور جب آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وقت کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا تو یہ بات بہت پریشان کرتی ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ، میں جذبات کو دبانے والا انسان نہیں ہوں میں ان کے ساتھ جیتا ہوں۔ جب میں جذبات کو دباتا ہوں، وہ اندر ہی اندر مجھے کھا جاتے ہیں۔ اسی لیے میں چاہتا ہوں کہ اُن کا سامنا کروں، چاہے وہ میری فلموں کی ناکامی ہو یا ایک والد کے طور پر میری غیرموجودگی۔
ایرا خان، جنہوں نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست نوپور شکری سے شادی کی، اس گفتگو کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا،
”پاپا خود پر اتنا بوجھ ڈالتے ہیں جتنا میں بھی نہیں ڈالتی۔ میں جانتی ہوں کہ ماضی میں کئی باتوں میں میں بھی ٹھیک ردِعمل نہیں دے سکی۔“
انہوں نے والدین کی طلاق پر بھی کھل کر بات کی۔
”ماں باپ کی علیحدگی نے میرے اندر بہت کچھ توڑ دیا۔ لیکن اب میں خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ مجھے سمجھنا ہوگا کہ مجھے کس بات پر غصہ ہے تبھی میں معاف کرنے کی شروعات کر سکوں گی۔“
اداکاری سے وقفے کے بعد عامر خان اب ایک نئی فلم ”ستارے زمین پر“ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں، جو ان کی 2008 کی کامیاب فلم ”تارے زمین پر“ کا سیکوئل قرار دی جا رہی ہے۔ فلم سے شائقین کو ایک بار پھر ایک جذباتی اور متاثرکن کہانی کی توقع ہے۔