انٹرویو میں پوچھا جانے والا غیرقانونی سوال، کیا جواب دینا چاہئیے؟

0 minutes, 0 seconds Read

انٹرویو کیلئے جانے والی ایک خاتون امیدوار سے انٹرویور نے غیر قانونی سوال پوچھ لیا جس نے انٹرنیٹ صارفین کو غصہ دلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدوار نے انٹرویو کا ایک برا تجربہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ شئیر کیا جسے جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ یہ معاملہ ایک سینئر ڈویلپر پوزیشن کے لیے آخری راؤنڈ کے انٹرویو کے دوران پیش ہوا۔

رپورٹ کے مطابق امیدوار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اس کا انٹرویو ہموار اور نتیجہ خیز رہا جبکہ تنخواہ کی توقعات بھی اس کے اہداف کے مطابق تھیں۔ تاہم، انٹرویو کے اختتام پر HR ڈائریکٹر نے ایک حیران کن سوال پوچھا جس سے ان کی بے چینی میں اضافہ ہوا۔

خاتون سے ”انتہائی غیراخلاقی“ انٹرویو لینے والا یوٹیوبر اور ساتھی گرفتار

انٹرویو کرنے والے نے لڑکی سے سوال کیا کہ آپ مجھے بتا سکتی ہیں کہ آپ آئندہ چند سالوں میں بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

امیدوار اس سوال سے چونک گئی۔ اس نے HR ڈائریکٹر سے اسے دہرانے کو کہا، یہ سوچ کر کہ اس نے شاید غلط سنا، تاہم ڈائریکٹر نے اس سے وہی سوال دوبارہ کیا۔

خاتون میدوار نے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا اور یہ کہہ کر وہاں سے چل دی کہ یہ سوال نامناسب ہے۔ HR مینیجر لڑکی کے ردعمل سے حیران ہوا، جس کے بعد انٹرویو کا مثبت ماحول ختم ہو گیا۔

مقررہ وقت سے1 منٹ پہلے اٹھنے پر خاتون ملازمت سے فارغ

خاتون نے پوسٹ میں لوگوں سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا کچھ پیش آچکا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کمپنی کے خلاف شکایت درج کراؤں یا دوسرے موقع کیلئے آگے بڑ جاؤں۔

سوشل میڈیا صارفین کا خاتون کی پوسٹ پر کہنا تھا کہ آپ کو کمپنی کے ایچ آر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانی چاہئے۔

بعض صارفین نے بتایا کہ انہیں بھی انٹرویوز میں اس طرح کے تجربات کا سامنا رہا ہے۔

Similar Posts