لوئرکوہستان میں شاہراہ قراقرم پرمٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں جاگری حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لوئرکوہستان میں پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہرائے قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
زرائع کے مطابق ریسکیو اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لاشیں کھائی سے نکالنے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنیوالوں کا تعلق پنڈی سے اور ایک ہی خاندان کےافراد سے ہے۔