قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے محسن نقوی کو طلب کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا۔چئیرمین پی سی بی گزشتہ چھ ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

قذافی اسٹیڈیم؛ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللہ کی بطور بورڈممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیر غور آئےگی۔

قائمہ کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کر لی۔

Similar Posts