لاہور؛ سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read
میاں منشی اسپتال لاہور کے قریب ابراہیم روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار ہمدردی اور واقعے کی تفصیلات بارے استفسار کیا۔

اے سی سٹی رائے بابر نے حادثے کی تفصیلات اور زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر ہاؤسنگ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد از حد ضروری ہے، اس موقع پر حلقہ عمائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Similar Posts