فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

0 minutes, 0 seconds Read
عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر سماعت کی۔ 

فلک جاوید کے خلاف ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات درج ہیں۔

دورانِ سماعت این سی سی آئی اے نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

این سی سی آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔

Similar Posts