لاہورکے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، ملزم تشدد کرکے مقتول کو ایک نجی ہسپتال لے کر آئے جہاں اسپتال انتظامیہ نے فاطمہ کی موت کی تصدیق کردی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے اہلخانہ کے ساتھ مل کر خاتون فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، فاطمہ کی علی اعظم سے 5 سال قبل شادی ہوئی تھی، مقتولہ اور ملزم کے درمیان گھریلو ناچاقی پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فاطمہ نے علی اعظم سے دوسری شادی تھی ۔ فاطمہ پر اسکے شوہر علی اعظم اور سوتیلے بیٹے ریان علی نے تشدد کیا۔