وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

مری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسٹاف کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے، حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں، قافلے میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی۔

مری پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی۔

Similar Posts