پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کردی گئی۔
اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے ناٹم جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کردی گئیں۔
ناٹم کے مطابق کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود صبح 4 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔
پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے تاہم حکام کے مطابق مخصوص فضائی حدود بند کرنے سے فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوں گے۔