راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر مقدمات کے 124 گرفتارملزمان کوسزائیں سنا دیں، اعتراف جرم پر 4، 4 ماہ قید کی سزا دی گئی، غیر حاضر ایک ہزار74 ملزمان کی ضمانت خارج اور شناختی کارڈ بلاک اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے، آئندہ سماعتوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے 24 مقدمات کی سماعت کی ، پولیس نے 124 گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کیا کیا جبکہ ضمانت پرموجود 362 ملزمان حاضرپیش ہوئے۔
پیش ہونے والے ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ غریب افراد تھے مقامی لیڈرشپ کے اکسانے پرایسا اقدام کیا آئندہ کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیںگے نرم رویہ اختیارکیا جائے۔
عدالت نے اعتراف کرنے والے 82 ملزمان کوچارچارماہ قید اورپندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
عدالت نے غیرحاضررہنے والے 1ہزار49 ملزمان کی ضمانت خارج کیں جبکہ جج نے 25 ملزمان کی ضمانتیں بعد ازگرفتاری بھی خارج کردیں۔ شناختی کارڈ بلاک کرنے اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حکمات بھی جاری کر دیے۔
26 نومبر احتجاج میں 24 مقدمات میں کل ملزمان کی تعداد 1ہزار609 ہے، عدالت نے ایم این اے شاندانہ گلزار کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے، عدالت نے مقدمات کی سماعت 7 ،8 اور9 مئی تک ملتوی کردیں، آئندہ سماعتوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات بھی دیے۔