کراچی: سرجانی ٹاؤن سے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی اغواء

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے سرجانی گلشن بہار سے دسویں جماعت کے طالبہ علینہ گھر سے دسویں جماعت کا پرچہ دینے نکلی واپس گھر نہ لوٹی جبکہ والدین نے لڑکی مبینہ طور پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

لڑکی کے والد کے مطابق علینہ 30 اپریل کو ایک نجی اسکول میں دسویں جماعت کا امتحان دینے گئی تھی، مگر اس کے بعد سے لاپتہ ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بہت تلاش کیا، لیکن وہ کہیں نہیں ملی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

کراچی میں 22 سالہ پولیو ورکر لڑکی مبینہ طور پر اغوا

کورنگی میں 2 سہیلیاں پُراسرار طور پرلاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

تفتیشی ذرائع کے مطابق علینہ کی آخری موبائل لوکیشن راولپنڈی میں ٹریس کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Similar Posts