سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی بھارتی باکسر پر جھپٹنے کو تیار

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر شہیر آفریدی، بھارتی باکسر پر جھپٹنے کو تیار ہیں، کل تھائی لینڈ میں پاک بھارت فائٹ ہوگی۔ مڈل ویٹ کیٹیگری کی رینکنگ باؤٹ میں فتح کی صورت میں شہیر دنیا کے پچاس بہترین باکسرمیں شامل ہوجائیں گے۔ ویڈیو پیغام میں شہیر نے سپورٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو اور ابھرتے ہوئے باکسر شہیر آفریدی کل تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر ترجوت سنگھ کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

یہ مقابلہ مڈل ویٹ کیٹیگری کی رینکنگ فائٹ ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں شہیر آفریدی دنیا کے پچاس بہترین باکسرز کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔

شہیر آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کی دعاؤں اور حمایت کے ساتھ رِنگ میں اتریں گے اور فتح پاکستان کے نام کریں گے۔

پاکستانی شائقین کی نظریں اس سنسنی خیز پاک، بھارت مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جو نہ صرف ایک اسپورٹس ایونٹ ہے بلکہ قومی جذبے کی علامت بھی بن چکا ہے۔

Similar Posts