پہلگام واقعہ کی یو این او کے تحت انکوائری کروائی جائے، راجہ پرویز اشرف

0 minutes, 0 seconds Read

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو تکلیف پہنچائی، بغیر انکوائری پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی جارحانہ پالیسی ہے، پوری قوم چٹان کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اب اگر ہم پرجنگ مسلط کی گئی توجواب دینا جانتے ہیں۔

وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دنیا نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کورد کیا اور پاکستان کی حمایت کی۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ہم دنیا کے سامنے سارے ثبوت رکھ سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو تکلیف دی، جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارت ملوث ہے، پہلگام واقعہ ہونے کے 10 منٹ کے بعد ایف آئی آر بھی ہو جاتی ہے؟ پہلگام واقعہ کی یو این او کے تحت انکوائری کروائی جائے۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پڑوسی ممالک سمیت دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت کئی واقعات میں پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، عرب ممالک سمیت ہمارے سارے دوست ممالک نے ہماری حمایت کی۔

Similar Posts