نامور گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی۔
گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا۔
قبل ازیں معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہرکی جانب سے تشدد کیا گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آرکے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔
نصیبو لال کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاوند نے آتے گالم گلوچ کیا، اورقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پرمار دی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔ خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔
گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی کی وجہ سے مقدمہ درج کروانے کی نوبت آگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
دوسری جانب گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔