رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 8.81 فیصد کے اضافے سے 21.351 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 19.622 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ انکشاف ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ تجارتی اعدادوشمار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران ملکی برآمدات میں 6.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات کا مجموعی حجم 26.859 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی نسبت بہتر کارکردگی ہے۔ تاہم درآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 7.37 فیصد بڑھ کر 48.210 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 44.9 ارب ڈالر تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2025 میں برآمدات میں 19.05 فیصد کمی دیکھی گئی، اور ان کا حجم 2.141 ارب ڈالر رہا، جو مارچ میں 2.645 ارب ڈالر تھا۔ دوسری جانب اپریل میں درآمدات میں 14.52 فیصد اضافہ ہوا، اور ان کا حجم 5.559 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو مارچ میں 4.828 ارب ڈالر تھا۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ ماہانہ بنیاد پر 55.20 فیصد اضافے سے 3.388 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جب کہ مارچ میں یہ خسارہ 2.183 ارب ڈالر تھا۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر اپریل میں تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Similar Posts