خیرپور : بی آئی ایس پی کی رقم سے مبینہ کٹوتی پر تصادم، 8 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

خیرپور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خواتین کو دی جانے والی رقم میں مبینہ کٹوتی پر تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایک وصولی سینٹر پر پیش آیا جہاں مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کے دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ تصادم کے دوران مکوں اور تھپیڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام : 35 کروڑ کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف، تحقیقات جاری

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس ابتدائی طور پر موقع پر تماشائی بنی رہی۔ بعد ازاں واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی کی رقم میں کٹوتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Similar Posts