پاکستان میں یوٹیوب پر دوبارہ پابندی کی خبریں، پی ٹی اے کا بیان آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اس نے پاکستان میں یوٹیوب یا کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ، ’پی ٹی اے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ستمبر 2012 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر جاری کیا گیا ایک پرانا پریس ریلیز دوبارہ گردش کر رہا ہے، جس میں یوٹیوب کی بندش کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس پرانے بیان کے دوبارہ منظر عام پر آنے سے عوام میں غیر ضروری کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے۔‘

’یوٹیوب کڈز‘ میں تشویشناک پوشیدہ مواد کا انکشاف، اپنے بچے دور رکھیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ، ’پی ٹی اے واضح کرنا چاہتی ہے کہ جو مواد گردش کر رہا ہے وہ نہ صرف پرانا ہے بلکہ موجودہ حالات سے مکمل طور پر غیر متعلقہ بھی ہے۔ اس وقت پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک یا بند کرنے کے لیے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔‘

یوٹیوب پر یہ ویڈیوز دیکھنے سے تفتیشی ادارے آپ کے پیچھے پڑ سکتے ہیں

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درست اور بروقت معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔

Similar Posts