پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کا کیس، لارجر بینچ تشکیل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو پاکستانی شہریت نہ دیے جانے سے متعلق اہم کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس چوہدری محمد اقبال کریں گے، جب کہ جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی باجوہ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحاق بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یہ بینچ 6 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر کوئی پاکستانی لڑکی کسی غیر ملکی لڑکے سے پاکستان میں شادی کرے تو اُسے شہریت نہیں دی جاتی جو کہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔

پاکستانی لڑکی کے شوہر افغان نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، لارجر بینچ بنے گا

درخواست گزار نے بتایا کہ اُس نے 2012 میں افغانی نوجوان نسیم سے شادی کی، لیکن شادی کے باوجود اسے پاکستانی شہریت دینے سے انکار کیا گیا۔ درخواست گزار کی قانونی معاونت توصیف احمد باجوہ ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔

جسٹس فاروق حیدر نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے اہم آئینی معاملے پر لارجر بینچ کا قیام عمل میں لایا۔

Similar Posts