کورنگی میں ڈکیتی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ ادا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان ثاقب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لائٹ نہ ہونے کی وجہ ثاقب اپنے کزن احتشام کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ڈاکوئوں نے موبائل چھیننے کے بعد فائرنگ کردی۔ مقتول کے کزن نے شور مچایا تو ڈاکوئوں نے اسے بھی پیر پر گولی ماردی جبکہ 17 سالہ ثاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ثاقب کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر مقامی مسجد ادا کی گئی جس میں علاقہ مکین اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ اہل علاقہ کہتے ہیں متعدد بار ڈاکو واردات کرتے آرہے ہیں علاقہ پولیس بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

نوجوان ثاقب اپنے ماموں کے پاس پیکو کا کام کرتا اور بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ لواحقین غم سے نڈھال اور انصاف کے منتظر ہیں۔

Similar Posts