پاکستان نے پابندی کے باوجود ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلا دیا۔

بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔

ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے
یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔

پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے، بھارت چاہے سچ کو روکنے کے جتنی مرضی ہتھکنڈے اپنائے، پاکستان کی آواز سرحدوں سے پار بھی سنی جائے گی۔

Similar Posts