نازی جرمنی کو ہرانے کی خوشی میں ماسکو میں جشن

0 minutes, 0 seconds Read

دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے پر ماسکو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں رات گئے ماسکو میں روسی فوج نے ریہرسل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈ اسکوائر پر ہونے والی ریہرسل میں چینی پیپلز لبریشن آرمی گارڈ آف آنر نے بھی شرکت کی، جس میں تاریخی ٹی 34 ٹینکوں، توپ خانوں اور ایس اے یو نے ریہرسل میں حصہ لیا۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ 80ویں سالگرہ 9 مئی کو منائی جائے گی۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

آئن سٹائن کا کزن، جس کی دشمنی نے ہٹلر کو جلاد سے بھی بدتر بنا دیا

کریملن نے کہا کہ 72 گھنٹے کی جنگ بندی 8 اور 9 مئی کو ہوگی۔

ادھر یوکرین نے 3 دن کی جنگ بندی کو مسترد کردیا۔ کہا تیس دن کی جنگ بندی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Similar Posts