حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں ملوث ایک اور ملزم لائیق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کوٹ نانک نہر پل کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم لائیق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ لائیق اُس چار رکنی گروہ کا حصہ تھا جس نے ایک خاتون کو اُس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں میاں بیوی کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم لائیق کو ماضی میں انچارج چوکی حمید پورہ نے مبینہ طور پر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رشوت لے کر گرفتار کرنے کے باوجود چھوڑ دیا تھا۔ واقعے کے بعد عوامی ردِعمل کے پیش نظر انچارج چوکی کاشف وڑائچ اور ڈی پی او آفس میں تعینات لیگل انسپکٹر منیب مانگٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حافظ آباد: شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

واضح رہے کہ اجتماعی زیادتی کے اس ہولناک کیس میں شامل چار ملزمان میں سے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Similar Posts