پاکستان نے فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ پاکستانی وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کے پاکستانی پانیوں اور بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بھارتی کارگو بحری جہازوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔
اب پاکستانی وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلے کے تحت نہ صرف بھارتی جہازوں کو پاکستانی بندرگاہوں میں داخل ہونے سے روکا جائے گا بلکہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے۔
بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ڈاک اور پارسلز کی ترسیل کا عمل معطل کردیا
وزارت نے اس فیصلے کی وجہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو قرار دیا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی قسم کے استثنیٰ کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس کا جائزہ لے کر کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف سازش میں ناکامی؟ بھارت نے اپنا آئی ایم ایف ڈائریکٹر فارغ کردیا
وزارت بحری امور کے مطابق یہ فیصلہ ملکی مفاد اور سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ سمندری خطرے سے بچا جا سکے۔