بھارت گجرات سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسندوں نے سیما حیدر اور بچوں پر حملہ کیا ہے، بھارتی میڈیا
سیما حیدر پر حملے کے بعد غلام حیدر کا بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ میں دو سال سے سب کو بتا رہا ہوں میرے چار بجے بھارت میں محفوظ نہیں ہیں۔
غلام حیدر نے کہا کہ بھارتی میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ بچوں پر بہت بڑا حملہ ہوا ہے، حملے بعد پتہ نہیں چل رہا ہے بچے کس حال میں ہیں۔
غلام حیدر نے کہا کہ میں پاکستان حکومت،عوام میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں میرے بچے واپس لانے کے لیے کردار ادا کریں،بھارت سے بچوں کی مانگ کریں۔
یادر ہے کہ سیما حیدر 2023 میں غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی، پہلگام واقع کے بعد تمام پاکستانی مرد اور عورتوں واپس واپیس دیا گیا لیکن بھارت سرکار نے سیما حیدر اور چار بچوں کو پاکستان ڈپورٹ نہیں کیا۔