صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، 40 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ بھر میں وحشیانہ سفاکیت جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ 125 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی اور وسطی غز ہ سمیت رفاہ ، خان یونس ، دیرالبلاح اور نصیرات پر اسرائیلی حملوں میں اسرائیلی بربریت میں 1لاکھ 18 ہزار 491 زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹے میں 143 فلسطینی شہید

اسرائیل نے بے بی فارمولہ، غذائی سپلیمنٹس اور ہر قسم کی انسانی امداد کے داخلے پر پابندی لگادی، غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید افراد کی تعداد 57 ہوگئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 3500 سے زائد بچوں کو بھوک سے موت کا خطرہ ہے، خوراک کی کمی کی وجہ سے 2 لاکھ 90 ہزار دیگرفلسطینی موت کے دہانے پر ہیں۔

Similar Posts