اعجاز خان پر اداکارہ کے ریپ کا مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

ریئلٹی شو بگ باس 7 سے شہرت پانے والے اور ماضی میں متعدد تنازعات کا شکار رہنے والے بالی وڈ اداکار اعجاز خان ایک بار پھر ایک سنگین قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔ ان کے خلاف ایک 30 سالہ خاتون کی جانب سے ریپ، دھوکہ دہی، اور شادی کا جھانسہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اعجاز خان کے خلاف چارکوپ پولیس اسٹیشن میں اتوار 4 مئی 2025 کو شکایت درج کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اعجاز نے انہیں اپنے او ٹی ٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ میں کام دلانے اور انڈسٹری میں آگے بڑھانے کا جھانسہ دے کر نہ صرف ان کا اعتماد حاصل کیا بلکہ شادی کا وعدہ کر کے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شکایت کے مطابق، پہلا واقعہ 25 مارچ 2025 کو خاتون کے گھر میں پیش آیا، جہاں اعجاز خان نے مبینہ طور پر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد بھی وہ کئی بار یہ عمل دہراتے رہے، اور ہر بار شادی اور ذمہ داری اٹھانے کا وعدہ کرتے رہے۔

پولیس نے اعجاز خان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فریقین کے بیانات اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

شو میں نازیبا مناظر دکھانے پر اعجاز خان کیخلاف مقدمہ درج

او ٹی ٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ بھی تنازع کا شکار

یہ پہلا موقع نہیں جب اعجاز خان خبروں میں چھائے ہوں۔ ان کا او ٹی ٹی ریئلٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ جو کہ 11 اپریل 2025 کو الّو ایپ پر شروع ہوا، پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اس شو کو بگ باس اور لاک اپ جیسے شوز کا غیر سنسر شدہ ورژن قرار دیا جا رہا تھا، جس میں 12 افراد (9 خواتین اور 3 مرد) کو ایک عالیشان گھر میں قید کیا گیا تھا۔

شو کے ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جن میں اعجاز خان کو خواتین سے غیر اخلاقی سوالات کرتے اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ نتیجتاً، ممبئی پولیس نے اعجاز خان، پروڈیوسر راجکمار پانڈے اور دیگر کے خلاف فحش مواد نشر کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی۔

اعجاز خان کا متنازع ماضی

اعجاز خان پہلے بھی کئی مواقع پر قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں،2021 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں 31 الپرازولم گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا اور وہ 26 ماہ جیل میں قید رہے۔ 2020 میں ان پر توہین، نفرت انگیز تقریر، اور پولیس احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات میں کھارپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اور 2018 میں بھی منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بابل خان نے زارو قطار روتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

پولیس حالیہ کیس میں معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں مصروف ہے، اور آئندہ دنوں میں عدالت اور تحقیقاتی اداروں کے اقدامات اس معاملے کا رخ متعین کریں گے۔

Similar Posts